تلہ گنگ بم ڈسپوزل سکواڈ کی کارروائی125پاؤنڈوزنی دستی بم برآمد کرلیا

0
189
bombتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقے محمود والا میں سول ڈیفنس ،بم ڈسپوزل سکواڈ کی کارروائی، 125پاؤنڈوزنی دستی بم برآمد کرلیا۔ بم گاؤں میں بچے نے کھیلتے ہوئے خشک نالے میں چھپا دیکھا تو گھر والوں کو اطلاع دی ،ریسکیو15اور تھانہ صدر کو باقاعدہ اطلاع دی گئی جنہوں نے سول ڈیفنس ،بم ڈسپوزل سکواڈ کی خدمات حاصل کی اور سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین کی سربراہی میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقعہ پر پہنچ کر دستی بم کو اپنے قبضہ میں لے لیا تاہم اسے ابھی تک ناکارہ نہیں بنایا جا سکا۔ مذکورہ دستی بم ساخت کے اعتبار سے برٹش ہے ۔ سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ دستی بم کا وزن 125پاؤنڈہے جبکہ یہ چار اپریل1956ء کو بنایا گیا تھا جبکہ یہی دستی بم پہلی جنگ عظیم میں بھی استعمال کیے گئے تھے۔اس میں سموک وائٹ فاسفورس استعمال کیاگیا ہے۔ جبکہ دھماکہ خیز مواد کی مقدار0.37کلوگرام ہے اور یہ 20سے 40سیکنڈ جلتا اوراس کے بعد اپنا کام دکھاتا ہے جبکہ 20گز سے 50گز کے قریب کی رینج میں تباہی پھیلاتا ہے۔ مذکورہ دستی بم آخری اطلاعات تک سول ڈیفنس کے قبضے میں تھا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل تھانہ صدر تلہ گنگ کی حدود سے ہی دو ہینڈ گرنیڈ کلاشنکوف اور راکٹ لانچر برآمد کیے گئے تھے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں