’’بوچھال کلاں‘‘ مقامی صحافی کو قتل کی دھمکیاں کاروائی سے پولیس انکار

0
142
2بوچھال کلاں (نامہ نگار ) بوچھال کلاں کے مقامی صحافی کو قتل کی دھمکیاں پولیس نے کاروائی سے انکار کر دیا مقامی صحافی فریاد لے کر سیشن کورٹ پہنچ گیاصحافی کی درخواست پر سیشن کورٹ چکوال نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا مگر پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو مکمل پروٹوکول دے رکھا ہے تفصیل کے مطابق مقامی صحافی راجہ نثار احمد کے اپنے بھائی راجہ افتخار سے جائیداد کے معاملہ پر جھگڑا چل رہا ہے جس کا راجہ نثار نے عدالت سے یعمیرات کے خلاف حکم امتناعی لے رکھا ہے گذشتہ روز جب اس جائیداد پر کام ہو رہا تھا تو عاجہ نثار نے انہیں کام سے روکا اور انہیں بتایا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہ کریں تو راجہ افتخار نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا اور اسے قتل کی دھمکی دی راجہ نثار کے مطابق وہ تحریری درخواست لے کر پولیس کے پاس گیا تو پولیس نے کسی بھی کاروائی سے انکار کر دیا تو میں سیشن کورٹ چکوال گیا میری درخواست پر عدا لت نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے راجہ افتخار احمد کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا مگر گرفتاری کے طجائے اسے مکمل پروٹو کول دیا جا رہا ہے انہوں نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں