’’تلہ گنگ‘‘عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کیلئے آگہی مہم زور و شور سے جاری

0
93
1تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کیلئے آگہی مہم زور و شور سے جاری ، سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا یونین کونسل سطح پر واکس ، سیمینار کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 اپریل تا30اپریل تک کے حوالے سے ای ڈی او ڈاکٹر عالمگیر نوابی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر علیم دانش ، اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام الحق کی زیر نگرانی سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی آگہی مہم جاری ہے گزشتہ دنوں جسیال ، ونہار ، دندہ شاہ بلاول ، کوٹ قاضی ، ڈھرنال ، ملتان خورد ، ٹہی سمیت تحصیل چکوال ، تحصیل کلرکہار ، تحصیل لاوہ ، تحصیل تلہ گنگ کی تمام یونین کونسلو ں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے واکس ، سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ ایک دن سے لیکر ایک سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس ضرور مکمل کرائیں ، چھ ٹیکے چھ بار اور نو بیماریوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔ آگہی مہم کا سلسلہ30اپریل تک جاری رہے گا ۔پیڑہ جانگلہ میں جمعرات کے روز آگہی واک نکالی جس میں ہیڈ ماسٹر ملک خالد ، نیوٹریشن سپروائزر جسیال مظہر حسین ، محمد رشید، محمد حسین، طارق محمود ، شاہد عباس، منیر احمد ، سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں