’’چکوال ‘‘ضلع چکوال خطر ناک سکول کی عمارتوں کا کام جاری

0
180
3تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)ضلع چکوال میں سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی 85سکیموں میں سے بارہ پر کام مکمل کرلیاگیا۔ 36سکیموں کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ مختلف سکولوں کے کلاس رومز کی 15ترقیاتی سکیموں میں سے تین پر کام مکمل ہوگیا۔ چاردیواری کی 30سکیموں میں سے 17پر کام مکمل جبکہ13پر کام جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اس سلسلے میں اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکولوں میں پینے کے پانی کی فراہمی سکیموں پر14پر کام مکمل کیاگیا ہے۔ ڈی سی او چکوال نے ہدایت کی کہ شعبہ تعلیم کی جاری سکیموں کو فوری طور پر مکمل کیاجائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں