ڈیلی تلہ گنگ نیوزکی محنتیں آخر رنگ لے آئیں سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے ایکشن لے لیا ولکم

0
227
5تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے ذاتی اخراجات پر تلہ گنگ شہر میں صفائی کیلئے لاہور سے مشینری اور عملہ آئندہ چند روز میں تلہ گنگ پہنچ جائے گا ۔ ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ کی درخواست پر سیکرٹری محکمہ بلدیات پنجاب نے تلہ گنگ شہر میں صفائی نظام چیک کرنے کیلئے لاہور کی مختلف آرگنائزیشن سوسائٹی کے نمائندہ کو تلہ گنگ بھیجا ۔جنہوں نے تلہ گنگ شہر اور اُس کے مختلف محلوں کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جس میں ٹی ایم اے شعبہ صفائی کیخلاف سخت ترین ریمارکس دیئے ۔اور شہر میں صفائی کیلئے مختلف تجاویز دیں ۔جس پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ نے لاہور سے صفائی کی جدید مشینری اور عملہ کیلئے تمام اخراجات اپنے جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ۔یہ مشینری اور عملہ آئندہ چند روز تلہ گنگ پہنچ جائے گا ۔عوامی حلقوں نے ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ سے شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ایکشن لینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ٹی ایم اے عملہ کیخلاف سخت ایکشن لینے کی بھی اپیل کی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں