تلہ گنگ صدیق آباد چوک بدکاری کے اڈے لڑکی لے جانے والا شخص پولیس نے قابو کر لیا

0
333
1تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)صدیق آباد چوک پر ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے نیالاری اڈہ میں بدکاری کے اڈے کے لیے لڑکی کو لے کر جانے والے شخص کو لڑکی سمیت گرفتار کرلیاگیا۔ پیڑہ فتحال کا رہائشی احمد خان راولپنڈی سے سمیرا نامی لڑکی کو پرانا لاری اڈہ تلہ گنگ میں موجود بدکاری کے اڈہ کے لیے لے کر آ رہا تھا کہ پولیس کو مخبری ہو گئی اور اس نے صدیق آباد چوک پر ناکہ لگا کر دونوں کو گرفتا رکرلیا۔دریں اثناء تلہ گنگ کی عوامی و سماجی حلقوں نے تلہ گنگ شہر میں قدم قدم پر موجود بدکاری کے اڈوں کو فوری طور پر بند کروانے کامطالبہ کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اخلاقی اڈوں کو بند کر کے ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں