بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرا کے انہیں جان لیوا بیماریوں سے بچایا جاسکتا

0
178

Talagangچکوال( خصوصی نمائندہ)بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرا کے انہیں جان لیوا بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی چکوال ڈاکٹر اکرام الحق نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے جمعہ کے روز منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر دیہات میں ویکسینٹر جاتے ہیں ، والدین کو چاہیے کہ وہ نو مہلک اور موذی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اپنے بچوں کو ضرورت حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں ۔ حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں بہت موثر اقدامات اٹھائے ہیں ، اب لوگوں کو گھر کی دہلیز پر حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولت میسر ہیں ۔ لہذا اس میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ قبل ازیں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر ز عمران حسین ، صدف ابرار ، مدثر حسین ، احمد خان ، مظہر حسین ، سمرہ ناز ، سعدیہ نورین ، صائمہ الماس ، سمیت دیگر نے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے متعلق لوگوں کو آگہی اور حکومت پنجاب کا پیغام پہنچایا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں