تلہ گنگ میانوالی روڈ پر پھلاڑی اڈا کے مقام پر ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

0
249

Talagangچکوال( خصوصی نمائندہ)تلہ گنگ میانوالی روڈ پر پھلاڑی اڈا کے مقام پر ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا ، موٹر سائیکل سوار 1 شخص جان بحق ، 1 شدید زخمی،۔تفصیلات کے مطابق علی اینجل سکول تلہ گنگ میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے دو طالب علم شعیب اقبال ولد محمد اقبال ساکن محلہ جھاٹلہ اور حارث ولد عبدالطیف ساکن پیڑھ جانگلہ پریکٹیکل پیپر دینے موٹر سائیکل پر پچنند سکول گئے واپسی پر پھلاڑی اڈہ کے قریب ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں شعیب اقبال موقع پر ہی جاں بحق جبکہ حارث شدیدزخمی ہو گیا۔ جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں