’’تلہ گنگ ‘‘موجودہ بحران بھی عالمی سازش ہے ملک سلیم اقبال کی میڈیا سے گفتگو

0
203
04تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کو شہید بے نظیر بھٹو کے میثاق جموریت کا احترام کرنا چاہیے-ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال نے دربار زندہ پیر حیات عرف پیر ناڑہ شریف پر معروف ٹرانسپورٹر،سماجی و سیاسی شخصیت ملک عاشق مجھیال کی جانب سے دئیے گے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا-انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر سے یہ تاثر ملتاہے کہ وہ بھی اپنی والدہ محترمہ کا وعدہ جموریت توڑنا چاہتے ہیں جو جموریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہے میاں نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پانچ سال کے دور اقتدار میں مثبت تنقید کی لیکن غیر جموری قوتوں کا ساتھ نہیں دیا-تحریک انصاف کے ساتھ ان کا رومانس زیادہ دیر نہیں چلے گا-میاں نواز شریف کا احتساب پہلے بھی ہو چکا ہے اور وہ سرخرو ہوئے ہیں – موجودہ بحران بھی عالمی سازش ہے جو کہ سی پیک منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں – اورجوعناصر ان کے سہولت کار بن رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور آنے والی نسلیں ان سہولت کاروں کو معاف نہیں کریں گئیں-اس موقع پر میونسپل کمیٹی تلہ گنگ مین ن لیگ کے کونسلرز سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں