’’تلہ گنگ ‘‘کسانوں سے حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر گندم خریداری

0
291
02تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)کسانوں سے حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر گندم خریداری کے لیے 29اپریل سے باردانے کا اجراء شروع کر رہا ہے یہ بات ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر چوہدری شمس کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ زمینداروں کی سہولت کے لیے ٹھنڈے پانی اورپینے کے لیے مناسب انتظامات مہیا کیے جائیں انہوں نے کہا کہ شکایات کی صورت میں رجسٹر شکایات موجود ہے اور پہلے پانچ دن چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ دیا جائیگا۔ اور اس کے بعد ساڑھے بارہ ایکڑ سے زائد زمینداروں کو باردانہ دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او چکوال جاوید محمود بھٹی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اس سارے عمل کو شفاف طریقے سے عملدرآمد کریگی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں