لاوہ کے علاقہ پچنند بجلی کی آپس میں تاریں ٹکرا گئیں کاروبار زنگی معطل

0
222
03تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پچنند اوور لوڈ کی وجہ سے بجلی کی تاریں آپس میں ٹکرا گئیں،کاروبار زندگی بری طرح متاثر، شہریوں کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق پچنند کے محلہ ریتلیاں میں اوور لوڈ کی وجہ سے پرانی تاریں لوڈ برداشت نہ کرسکیں اور ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ۔ محلہ ریتلیاں میں ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے خراب ٹرانسفارمرواپڈا کی روائتی سستی کی وجہ سے ٹھیک نہ ہوسکااور دو محلوں کا لوڈ ایک ٹرانسفارمر پر ڈال دیا گیا جس کی وجہ سے پرانی بجلی کی تاریں اوور لوڈہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ میڈیا کی نشاندہی پر واپڈا حکام نے ایک محلہ کی بجلی سپلائی بحال کردی لیکن تاحال وقفہ وقفہ سے بجلی کی بندش جاری ہے۔شہریوں نے واپڈا حکام کی روائتی سستی اور غفلت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے واپڈا اہلکاروں کی روائتی غفلت کا نوٹس لیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں