پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اشفاق احمد اور مظہر بھٹی کا مشترکہ بیان

0
139
01تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع چکوال کے سابق صدور اشفاق احمد اور مظہر بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کوٹلی آزاد کشمیر میں اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا پارٹی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنا احسن اقدام اور پارٹی مفاد میں ہے انہوں نے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ نئی تنظیم سازی میں مخلص اور نڈر پارٹی کارکنان کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں تاکہ پارٹی گراس روٹ لیول پر مضبوط ہو سکے انہوں نے کہا کہ کشمیری الیکشن میں پارٹی نے جو بھی ذمہ داری سونپے گی اسے احسن طریقہ سے نبھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم قائد ذولفقار علی بھٹو شہید کے نظریئے کو شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق گھر گھر پہنچائیں گے اور اپنے قائد چئیرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں گے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں