’’بوچھال کلاں‘‘میانی اڈا مسائل کا گڑھ بن گیا لیڈر غائب انتظامیہ خاموش

0
112
b3بوچھال کلاں (نامہ نگار ) میانی اڈا جو کہ علاقہ کا اہم کاروباری مرکز ہے صفائی ناقص انتظامات کی وجہ سے گندی کا ڈھیر بن گیا ہے مچھر اور مکھیوں کی پیداوار خاطر خواہ اضافہ اس میں زیادہ کردار محکمہ ہائی وے کی طرف سے بنائے گئے نالے ہیں ۔ جن کی صفائی کا ذمہ محکمہ ہائی وے اور TMAکلر کہار دونوں میں کوئی بھی لینے کے لیے تیار نہیں ہے بادی نظر میں غفلت TMAکلر کہار کی ہے۔ TMOاور ایڈمنسٹریٹر ACکلر کہار اس گندی کے مسئلے کو جانتے ہوئے ٹھنڈی لسی پی کر سو گئے ہیں ڈینگی ختم کرنے کے دعویٰ داروں نے یہ گندگی صاف نہ کر کے ڈینگی مچھروں کی فیکٹر ی میانی اڈا پر لگا دی ہے ۔ محترم DCOچکوال سے میانی اڈا کی اس صورت حال پر نوٹس لینے کی اپیل ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں