تحصیل لاوہ کے کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شدید احتجاج

0
76
lawa newsپچنند(نمائندہ خصوصی )پچنند،واپڈا کی پھرتیاں، ڈیڑھ ماہ سے خراب ٹرانسفارمر نصب کردیا گیا، بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر، تفصیلات کے مطابق پچنند میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے محلہ ریتلیاں کا ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے تھے جس پر میڈیانے آواز بلند کی اور میڈیا کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے واپڈا ہلکاروں نے ڈیڑھ ماہ سے خراب ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرکے نصب کردیا۔ لاوہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں کوٹگلہ، ڈھرنال، لیٹی، کوٹ قاضی سمیت پچنند میں گرمیوں کے شروع ہوتے ہی بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی عروج کو پہنچ چکی ہے۔کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ گھروں میں پینے کے لیئے پانی بھی ختم ہونے لگا ہے۔ بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہریوں نے واپڈا کے اس ناروا سلوک کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔شہریوں نے واپڈا کے اعلیٰ افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں