’’تلہ گنگ‘‘لکھے موسیٰ پڑے خدا

0
138
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) نادرا کا انوکھا کارنامہ والدہ کی تاریخ پیدائش شناختی کارڈ پر 1985جب کہ بیٹے کی شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش 1982درج کر دی- تلہ گنگ کے موضع دودیال کے رہائشی عامر حسین نے صحافیوں کو اپنا اور والدہ کا شناختی کارڈ دکھاتے ہوئے بتایا کہ میرے شناختی کارڈ پر عامر حسین ولد سراج دین کی تاریخ پیدائش 1982درج ہے جب میری والدہ محترمہ تصور رخسانہ بی بی زوجہ سراج دین کی تاریخ پیدائش شناختی کارڈ نمبر 37203-6021081-4پر 1985درج ہے-اس طرح بیٹا نادرا ریکارڈ میں ماں سے تین سال بڑا ہے-عامر نے احکام بالا سے درستگی کا مطالبہ کیا ہے اور غلطی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے جو اپنی غلطی کے باوجود عوام کو زلیل و خوار کرتے ہیں اور دفتر کے بار بار چکر لگواتے ہیں-

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں