’’تلہ گنگ‘‘ٹیچروں کی پر موشن صدر پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن چکوال کی میڈیا سے گفتگو

0
153
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)تحصیل تلہ گنگ و لاوہ کے 22پرائمری ٹیچر ز کو9سے 14اور 12 اسکیل میں پروموٹ کر دیا گیاہے- ثاقب صدر پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چکوال نے صحافیوں کو بتایاکہ مرد ٹیچر ز کی آسامیاں زائد ہونے کی وجہ سے تحصیل تلہ گنگ و لاوہ میں تمام مرد اساتذہ کو ترقی دے دی گی ہے اور خواتین کو بھی جلد آسامیاں خالی ہونے پر اسکیل 14میں ترقی دے دی جائے گی-ترقی پانے والے اساتذہ میں اظہار شاہ،عبدالخالق،عطاء محمد،مشتاق احمد،ملازم حسین،امتیاز احمد،عنایت حسین،خاکی جان ،شفقت محمود،محمد عرفان ،طاہر محمود اختر،محمد ثقلین،تنویر حسین شاہ،سہیل اقبال ،محمد سہیل ،طاہر اقبال،تاج رسول،محمد رشید،سید شہزاد حسین کاظمی،نیاز حسین،عبدالحمیداور خاکی جان شامل ہیں-تمام ترقی پانے واے اساتذہ کو ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایگزیکٹوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع چکوال،چوہدری نصراللہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرضلع چکوال ،میڈم زاہدہ پروین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل تلہ گنگ، فیاض طاہرڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تحصیل لاوہ اور صدر پنجاب ٹیچرز ثاقب نے دلی مبارکباد پیش کی ہے-

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں