ڈھوک پھلی سے ضعیف العمر شخص کی ملنے والی لاش کو امانتا دفن کر دیا گیا

0
267
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)جبی شاہ دلاور کے علاقہ ڈھوک پھلی سے ضعیف العمر شخص کی ملنے والی لاش کو امانتا دفن کر دیا گیا ،قریب سے ملنے والی بھاری رقم گاؤں کمیٹی کے حوالے کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جبی شاہ دلاور کی ڈھوک پھلی میں معصوب المعروف گھولا ساکن دھنوالا کی نعش بھیڑ بکریاں چراتے ہوئے ایک چرواہے نے دیکھکر لوگوں کو اطلاع کی ۔جنہوں نے معصوب کی موت کو اتفاقیہ قرار دیکر سپردخاک کر دیا ۔متوفی کے کپڑوں سے ایک لاکھ89ہزار کی رقم بھی بر آمد ہوئی جو گاؤں کی قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کر دی گئی ۔یہ رقم غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کی جائے گی ۔متوفی معصوب گاؤں کا ایک غریب شخص تھا جس کو لوگوں خیرات وغیرہ دیا کرتے تھے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں