’’تلہ گنگ ‘‘پنجاب حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن

0
129
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)نجی تعلیمی اداروں کو حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رجسٹریشن کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، اس امر کا فیصلہ ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی کی صدارت میں منعقد ہونے والے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پرنسپلز نے شرکت کی۔ جس کی سربراہی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری مشتاق حیدر کر رہے تھے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میں طے پایا کہ حکومتی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیاجائیگا اور رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر طیب طاہر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ای ڈی او ایجوکیشن اور ڈی ایم او نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے اپنے مسائل پیش کیے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں