’’ تلہ گنگ ‘‘ضلعی سربراہ طالب حیدر نے یو ٹیلٹی سٹور کے ریجنل گودام کے دورے کے بعد وارننگ

0
214
05تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)سول ڈیفنس کے ضلعی سربراہ طالب حیدر نے یو ٹیلٹی سٹور کے ریجنل گودام کے دورے کے بعد وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بلکسر میں موجود ریجنل گودام میں کروڑوں روپے کا سامان موجود ہے اور حفاظتی دیوار نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے لے لئے کوئی حفاظتی سامان بھی موجود نہیں تھا۔ سیکورٹی عملے کی کمی بھی دیکھنے کو ملی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے طالب حیدر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے اگلے دورے تک اصلاح احوال نہ ہونے پر سیل کر نے کا عندیہ دے دیا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل اس گودام میں ناقص سیکورٹی کی وجہ سے ڈاکہ پڑ چکا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں