تلہ گنگ میانوالی میال روڈ کار کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی ڈھلوان میں ۔

0
154
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)میانوالی روڈ پر موضع میال کے قریب اسلام آباد سے کوٹ ادو جانے والی کار ٹائر پھٹ جانے سے اُلٹ گئی ،بہن بھائی شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوٹ ادو جانے والی کار نمبری LE 552اسلام آباد میانوالی روڈ پر جب میال کے قریب پہنچی تو اچانک کار کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کار قلابازی کھاتے ہوئے سڑک کے ساتھ ڈھلوان میں اُلٹ گئی ۔کار میں سوار محمد وقاص اور اُس کی ہمشیرہ سکنائے کوٹ ادو شدید زخمی ہو گئے جنہیں موقع پر موجود لوگوں نے ہسپتال پہنچایا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں