تلہ گنگ ٹی ایم اے کی ملکیتی جیپ کئی سالوں سے تتر بتر دال میں کچھ کالا کالا۔۔۔

0
190
04تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ٹی ایم اے کی ملکیتی جیپ کئی سالوں سے غائب۔ متعلقہ ادارے نے اب تک سرکاری گاڑی کے لاپتہ ہونے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی ۔ اطلاعات کے مطابق سرکاری گاڑی کو مرمت کی غرض سے بھیجا گیا تھامگر کئی سال گزرنے کا باوجود اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔ اس سارے عرصے میں محکمہ کا کئی بار آڈٹ بھی ہو چکا ہے مگر سرکاری گاڑی منظر سے غائب رہی۔ عوامی اورسماجی حلقوں نے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خرید کی جانے والی املاک کے بے دریغ استعمال اور ان کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کے جرم میں افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں