حکومت عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے متوقع چےئرمین ملک نعیم اصغر

0
102
chk 1چکوال (نمائندہ خصوصی )متوقع چےئرمین برائے ضلع کونسل ملک نعیم اصغر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، حالیہ سیشن کے دوران مسلم لیگ (نٌ) کے رکن قومی اسمبلی کو گیارہ کروڑ پچاس لاکھ کے فنڈز ملے جوکہ حلقے کی تمام بیس یونین کونسلوں میں مساوی طور پر تقسیم کئے گئے اور کوئی یونین کونسل ایسی نہیں بچھی جو ترقیاتی کاموں سے محروم رہی ہو ، نومنتخب کونسلروں اور چےئرمینوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے پارلیمنٹرینز کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ ان کے حل کیلئے کوششیں کی جاسکیں وہ میونسپل کمیٹی چکوال کے متوقع چےئرمین چوہدری سجاد احمد خان کی رہائش گاہ پر سابقہ یونین کونسل 2کے کے نومنتخب کونسلرز ، لیگی رہنماؤں اور عمائدین علاقہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ، ملک نعیم اصغر کا کہنا تھا کہ ایم این اے کو ڈویلپمنٹ فنڈز جتنے ملنے چاہئے تھے وہ اتنے نہیں ملے مگر اس کے باوجود حلقے میں ترقیاتی کام کروائے گئے جون 2014تک بجلی کے جتنے سروے بھی کئے گئے تھے وہاں پر بجلی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ،ملک نعیم اصغر کاکہنا تھا کہ این اے ساٹھ کی چالیس یونین کونسلوں میں پچاس پچاس لاکھ روپے کے کام کروائے گئے ، کروڑوں روپے مالیت سے بجلی کے منصوبوں پر کام کروایا گیا صرف تین کروڑ پچاس لاکھ روپے سے بجلی کا کام علاقہ ونہار میں ہوا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صرف صوبائی اراکین اسمبلی کو فنڈز دےئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے اراکین کو ایک روپے کی پائی بھی نہیں دی گئی ، ملک نعیم اصغر نے مذید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پارٹی وکروں کو اہمیت دی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو پارٹی ورکروں کو اہمیت نہیں دیتی وہ پیچھے رہ جاتی ہے مسلم لیگ (ن) کو برسر اقتدار میں آنے کے بعد پہاڑ جیسے مسائل ملے مگر انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کی گئی ایک سوال کے جواب میں ملک نعیم اصغر کا کہنا تھا کہ شہر کے درینہ مسائل پر بھی ان کی گہری نظر ہے جبکہ چکوال مندرہ اور چکوال سوہاوہ روڈ کی تعمیر کیلئے بھی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں قبل ازیں میونسپل کمیٹی کے متوقع چےئرمین چوہدری سجاد احمد نے ملک نعیم اصغر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیگی رکن قومی اسمبلی اور نومنتخب کونسلروں و لیگی کارکنوں کے درمیان شہر کی سطح پر رابطوں کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں ، چوہدری سجاد احمد خان نے چکوال شہر کے دیرینہ مسائل کی طرف ملک نعیم اصغر کی توجہ دلائی ، نومنتخب کونسلر چوہدری قمر شدیال ، عمر فاروق ،ڈسٹرکٹ اقلیتی ممبر بابو عمانوال غوری ، کونسلر ٹھیکیدار اکرم ، سابق ناظم چوہدری حاجی محمد رفیق ودیگر نے ملک نعیم اصغر کی توجہ مسائل کی جانب دلائی ، شہر میں نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ، راولپنڈی پھاٹک جہلم روڈ پر سوئی گیس کی لائنوں کی تنصیب اور این ایل سی کی جانب سے بنائے گئے نالے پر بھی عدم اعتماد کا بھی اظہار کیا ، ملک نعیم اصغر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہ وہ جلد ٹی ایم اے عملہ کے ہمراہ موقع پر معائنہ کریں گے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں