ملک بھر کی طرح تلہ گنگ لاوہ ودیگر مقامات شب معراج

0
137
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ملک بھر کی طرح تحصیل تلہ گنگ و لاوہ اور اُس کے گردونواح میں شب معراج کے سلسلے میں مساجد میں خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا ۔ٹہی،دودیال ،کوٹسارنگ،تھوہا محرم خان،لاوہ ،ڈھرنال ،پچنند،لیٹی ،کوٹگلہ،کوٹ قاضی سمیت دیگر علاقوں میں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شب معراج کی رات مساجد میں گزاری اور عبادات میں مصروف رہے ۔اس موقع پر علمائے کرام نے بھی شب معراج کی فضیلت پر دلون کو چھو جانے والے بیانات سے لوگوں کے سینوں کو منور کیا ۔جبکہ پولیس کی جانب مساجد کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں