تحصیل لاوہ لاوارث ہو گیا عوام نمائندے غائب عوام پر یشا ن

0
272

Talagangتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)تحصیل لاوہ ،نہ اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی،نہ نادرا آفس کا قیام، نہ ٹی ایم اے عملہ،واحد سٹیڈیم کی حالت بھی قابل رحم ،تحصیل لاوہ مسائلستان بن گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، اعلیٰ حکام لمبی تان کر سو گئے، تفصیلات کے مطابق لاوہ کو تحصیل کادرجہ ملے کئی برس گزر گئے لیکن تاحال تحصیل لاوہ کی عوام کی بنیادی ضروریات پوری نہ ہوسکیں اور شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر مظہر اقبال کے تبادلہ کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود نئے اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جاسکی۔لاوہ میں تاحال جی پی اور آفس کا قیام، ٹی ایم اے کے دفاتر اور نہ ہی ٹی ایم اے کا عملہ تعینات کیا جاسکا۔لاوہ میں قائم شدہ محکمہ زراعت کے دفتر، پوسٹ آفس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سمیت سرکاری تعلیمی اداروں میں استعمال ہونے والی مہر تک تبدیل نہ کی جاسکی۔کوٹ قاضی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا سٹیڈیم حکام کی عدم توجہ کی بھینٹ چڑھ گیا۔ سٹیڈیم کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور عمارت بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔نوجوانوں کی تفریح کے لیئے تعمیر کیا گیا سٹیڈیم بدحالی کا شکار ہوچکا ہے لیکن تاحال کسی بھی سیاسی شخصیت کی توجہ حاصل نہ ہوسکی۔ایم پی اے کے شہر میں بنے سٹیڈیم کی حالت زار کے حوالہ سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی جس کی وجہ سے خوبصورت عمارت کھنڈرات ہوچکی ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ قاضی سٹیڈیم کی بدحالی کو جلد دور کیا جائے اور سٹیڈیم کے اندر سے قدآور گھاس کو کاٹا جائے تاکہ مذکورہ جگہ نوجوانوں کے کھیلنے کے قابل ہوسکے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں