ممبر قومی اسمبلی ممتاز ٹمن مسلم لیگ ن کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا

0
488
mumtazاسلام آباد(شہزاد احمد ملک )ممبر قومی اسمبلی ممتاز ٹمن مسلم لیگ ن کو جتنا نقصان پہنچایا اور چار سال سے زائد اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل جوع کے توں عوام ان کی غلط پالیسیوں ،لاپروائیوں ،کوتاہیوں سے عوام نے تنگ آ کر دوسرے ضلع میں اپنے ووٹ رجسٹر کر وا دیئے اور دھڑا دھڑ رجسٹر ہو رہے ہیں مسلم لیگ ن کیلئے بد نما داغ ثابت ہوئے تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جبی شاہ دلاور جو تھانہ ٹمن کی حدود میں آتی ہے اور اس کے گاؤں ڈھوک پھلی کے عوام نے تنگ آ کر اپنے ووٹ تحصیل پنڈی گھیب کی یونین کونسل میرا شریف میں ایک سو پچاس سے زائد ووٹ اندراج کروا دیئے اور مزید کروائے جا رہے ہیں اس بات کا انکشاف ڈیلی تلہ گنگ نیوز کو اس وقت ہوا جب ڈیلی تلہ گنگ نیوز نے ووٹر لسٹ کا جائزہ لیا اور علاقے کاسروے کیا اور پھر علاقے کے عوام سے گفتگو کی شہریوں کا کہنا تھا کہ تم سرداری نظام سے تنگ آگئے ہیں سردار ممتاز سنتا ہے نہیں لارے لپوں میں ہی ٹرخا دیا جاتا ہے اس کے چمچے ہی اتنے ہیں کہ وہ بھی کسی سے ٹھلے نہیں جاتے شہریوں نے مزید ڈیلی تلہ گنگ نیوز کو بتایا کہ ہم وڈیرہ شاہی سے تنگ آ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہم مجبور ہو کر ہمیں دوسرے اضلاع میں ووٹ اندراج کر وائے ہیں اور مزید کروائے جا رہے ہیں شہریوں نے مزید بتایا کہ ہم ہر بنیادی سہولت سے محروم ہیں جو زندگی گزارنے کیلئے لازم ہے ہر مرتبہ لارے لپے لگا پر ووٹ لے لیے جاتے ہیں بعد میں علاقوں کا رخ تک نہیں کرتے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں یہ ووٹ پی ٹی آئی کے امید وار کو پڑے اور وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے سردار ممتاز ٹمن کی عدم توجگی ،لاپروائیوں سے ایک پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچا مسلم لیگ ن کو نقصان مزید ووٹ کا اندراج کا سلسلہ جاری ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں