کلر کہار اور بوچھال کلاں کی پولیس ملزمان کو پروٹوکول دینے میں مصروف مدعی رول گئے

0
152
01بوچھال کلاں (نامہ نگار )تھانہ کلر کہار اور بوچھال کلاں پولیس چوکی کی حدود میں شریفوں کا جینا دوبھر بدمعاشوں اور سیاسی ٹاؤٹوں کا راج عوام شدید مشکلات کا شکار تفصیل کے مطابق علاقہ ونہار کے عوامی وفود نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایا کہ تھانہ کلر کہار اور پولیس چوکی پر مقدمہ درج کرانا جوئے شیر کو لانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہو جائے اور وہ مقدمہ کے اندراج کے لئے یہاں آئے تو پولیس اہلکار اس کا مذاق اڑاتے ہیں اس سلسلے میں متعدد مرتبہ ایسے واقعات ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص عدالت سے مقسمہ انداج کا حکم لے آئے تو پولیس کے تفتیشی اسے خارج کرنے کے حربے کر کے عوام کو پریشان کرتے ہیں عوام کے مطابق یہاں ملزمان کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے جبکہ مدعی کے ساتھ ناروا سلوک برتا جاتا ہے یہاں دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ سیاسی ٹاؤٹ اپنی من مانیاں کرتے نظر آتے ہیں عوام نے خادم اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں