’’تلہ گنگ‘‘ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ملزم سزا کالعدم قرار دے کر اسے بری کر دیا

0
163
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد محمود عباسی نے تھانہ لاوہ قتل کیس میں ماتحت عدالت سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے کر اسے بری کر دیا ملزم مہر خان کے وکیل راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے اور کہا کہ چھ جنوری2011کو ہارون احمد کے قتل کیس میں ملزم نامزد تھا اس کے ساتھ مزید تین ملزمان بھی تھے 29 نومبر2013 کو ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم مہر خان کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ اس کے دیگر تین ملزمان ساتھی بری کر دئیے تھے ۔عدالت عدلیہ نے دو طرف دلائل سننے کے بعد ملزم کی سزا کالعدم قرار دے کر اسے بری کردیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں