’’تلہ گنگ‘‘ محکمہ ایجو کیشن ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کی ۔۔۔۔

0
150
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) محکمہ ایجوکیشن ضلع چکوال نے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 16مئی2016تک توسیع کر دی ہے ، این ٹی ایس ٹیسٹ کے رزلٹ آنے پر اب درخواستیں سولہ مئی تک جمع ہو سکیں گے ۔ جبکہ انٹرویوز تحصیل تلہ گنگ کے رہائشی تمام مرد و خواتین امیدواران 28 مئی کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1تلہ گنگ آئینگے جبکہ تحصیل لاوہ کے امیدواران یکم جون 2016کو گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول دندہ شاہ بلاول آئینگے ۔ ذرائع کے مطابق تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ایجوکیٹرز پندرہ اگست کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ٹیچرز کیلئے انٹری ٹیسٹ میں پچاس فیصد جبکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کیلئے ساٹھ فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہونگے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں