’’تلہ گنگ ‘‘اسلام امن وسلامتی اورخوشحالی کی ضمانت دیتا ہے مولانا بشیراحمدشاد

0
143
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پاکستان(س)کے مرکزی نائب امیرمولانا بشیراحمدشادنے کہا ہے کہ اسلام امن وسلامتی اورخوشحالی کی ضمانت دیتا ہے۔قرآن وسنت پر چل کر ہی ہم زوال سے عروج کا سفر شروع کرسکتے ہیں۔وہ گزشتہ روزمجلس احراراسلام تلہ گنگ کے زیراہتمام مسجدسیدناابوبکرصدیق میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔مولانا بشیراحمدشادنے کہا کہ محبت رسول کا تقاضا ہے کہ ہم نبی کریم کے طریقوں اور تعلیمات پر عمل کریں۔ فسادِ امت کو ختم کرنے کیلئے لوگوں کا تعلق اللہ تعالیٰ کی ذات سے جوڑیں اورآپس میں مشاورت سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی حکومت بنانا سنت رسول ہے ۔ دین اور دنیا الگ الگ نہیں، بلکہ دین دنیا کو گزارنے کا طریقہ ہے ۔ دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کے تمام طریقے بتائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم غلامئ مصطفی کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر غیروں کی پیروی کررہے ہیں۔ اگر ہم نے نبی پاک کی تعلیمات کو مشعل راہ نہ بنایا تو پھر ذلت و رسوائی ہمارا مقدر ہو گی۔ اغیار کی غلامی نے ہمیں تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مخدوش حالات میں ہمیں نبی پاک کی ذات مبارکہ سے رہنمائی لیتے ہوئے اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانا ہوگا۔تاکہ ہم دنیاوآخرت کی ناکامیوں سے بچ کر نجاتِ اخروی حاصل کر سکیں۔انہوں نے مجلس احراراسلام کی دینی خدمات کو سراہااوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماراحشرونشراَکابراحرارکے ساتھ کرے اورہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطافرمائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں