’’تلہ گنگ ‘‘ضلع تلہ گنگ کا مقدمہ موثر انداز میں کہیں بھی پیش نہیں کیا جاسکا خاموشی ہنوز برقرار

0
82
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تحصیل لاوہ و تحصیل تلہ گنگ پر مشتمل ضلع تلہ گنگ کے نام پر ن لیگ کی خاموشی ہنوز برقرار، ذرائع کے مطابق اس معاملے پر کہیں پیش رفت نہ ہورہی ۔تفصیلات کے مطابق پانچ مئی کو میاں نواز شریف کے تلہ گنگ کی عوام کے ساتھ کئے گئے ضلع تلہ گنگ سمیت ایک بڑے ترقیاتی پیکیج کے وعدے کو تین سال پورے ہو گئے ۔اس دوران ضلع تلہ گنگ کا مقدمہ موثر انداز میں کہیں بھی پیش نہیں کیا جاسکا ۔کچھ عرصہ قبل تلہ گنگ ضلع کی فزیبلیٹی رپورٹ کیلئے وزیر اعظم ہاؤس سے چیف سیکرٹری پنجاب کو لیٹر لکھا گیا ۔اس کے بعد مکمل خاموشی چھا گئی ۔ذرائع کے مطابق اگر وزیر اعظم ہاؤس سے آنے والے لیٹر کے بعدذمہ داران متعلقہ ڈیپارنمنٹ سے ہمہ وقت رابطہ رکھتے اور بعض حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے تو ضلع تلہ گنگ کا قیام کب کا ہو چکا ہوتا ۔اس تمام تر صورتحال میں تلہ گنگ بناؤ تحریک نے پانچ مئی کے گرینڈ جرگہ کے بعد ایک بڑی تحریک چلانے کے حوالے سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں