’’ضلع تلہ گنگ ‘‘تین سالہ بیت گئے ،وعدہ ایفا نہ ہو سکا گرینڈ جرگہ کا سیمینار مقررین کاخطاب

0
117
04تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ ضلع بناؤ تحریک کے زیر اہتمام تلہ گنگ پریس کلب میں گرینڈ جرگہ کا سیمینار،تلہ گنگ ضلع بنانے کے وعدے کوتین سالہ بیت گئے ،وعدہ ایفا نہ ہو سکا ،مقررین کی حکومت پر کڑی تنقید،تحریک کے ذریعے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کے وعدہ کو گزشتہ روز تین سال پورے ہوئے تو تحریک تلہ گنگ ضلع بناؤ نے تلہ گنگ پریس کلب میں گرینڈ جرگہ کا اہتمام کیا ۔جس میں تحریک کے قائدین ڈاکٹر آفتاب حیات ملک ،چودھری غلام ربانی،ڈاکٹر علی حسنین نقوی،ایم افضل اعوان ،ملک حاکم خان ،ملک فیروز خان دودیال کے علاوہ بیسوں سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اب تک تلہ گنگ ضلع نہ بنائے جانے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔اور کہا کہ نہ صرف تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ نہیں دیا جا سکا بلکہ بلکسر تا ڈیرہ موٹر وے ،میڈیکل کالج ،پیرا میڈیکل سکول و دیگر اعلان کرودہ ترقیاتی پیکیج پر بھی کو ئی پیش رفت نہ ہو سکی جو تلہ گنگ کے باسیوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔سیمینار میں اس ضمن میں حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں