چکوال کے علاقہ بوچھال کلاں معذور لڑکی کو قتل کرنے والے انچارج چوکی پولیس ملزم کو فائندہ اور معطل

0
236
02چکوال(نمائندہ خصوصی )معذور لڑکی کوقتل کرنے والے ملزم کو فائدہ پہنچانے پر انچارج چوکی بوچھال کلاں کو معطل کردیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ302کا اضافہ کردیاگیا ۔سب انسپکٹر محمد اکرم نے ملزم پارٹی سے رشوت لے کر قاتل کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایف آئی آر میں 322دفعہ لگائی تھی ملزم محمد رضوان ولد محمد ریاض نے معذور لڑکی غلام صغریٰ کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گاڑی کے آگے بھگا کر اسے ٹکر مارکر قتل کردیاتھا۔ملزم کے خلاف بوچھال کلاں پولیس چوکی می مقدمہ درج ہوا مگر مقتولہ مقتولہ غریب خاندان سے تعلق رکھتی تھی لہذا انچارج پولیس چوکی محمد اکرم ملزم کے ساتھ مل گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنیر مسعود مارتھ نے صورتحال کا علم ہوتے ہی اکرم سروبہ کو معطل کردیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں