کلر کہار انٹر چینج مسافر بس الٹ گئی بتیس مسافر شدید زخمی پندرہ کو راولپنڈی منتقل

0
106
01چکوال(نمائندہ خصوصی )موٹروے پر کلرکہار انٹرچینج کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 32مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ 15شدید زخمی ہونے والوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ مسافر بس لاہور سے پشاور جا رہی تھی کہ کلرکہار انٹرچینج سے بلکسر انٹرچینج کی جانب چار کلومیٹر کے فاصلے پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 32مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ایف ڈبلیو او اور ریسکیو1122کی ایمبولینس گاڑیوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا۔ جہاں سے 15زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیاگیا، شدید زخمی ہونیوالوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔مسافر بس لاہور سے پشاور جا رہی تھی ۔شیخوپورہ کا رہائشی سعیدخان ،اس کی اہلیہ مصباح بی بی، آٹھ سالہ بچہ ابرار خان اور پندرہ سالہ کاشف خان لاہور کے رہائشی عروشہ ،یاسر ،ناصر علی ،ناہید اکبر، علیشہ، زرینہ، فرقان، محمد ندیم ، مردان کے رہائشی رابعہ ،محمد انیس، مجاہد علی،سعیدہ، وزیر رحیم، وزیرعلی، رضوانہ، شبیر احمد، عائشہ، دعابشیر، نسیم اختر،ضیاء اللہ خان، صہیب، طلحہ،وزیرستان کا رہائشی بختاور خان،سوات کا رہائشی اورنگزیب، چارسدہ کی رہائشی ذکیہ بیگم، محمد رؤف خان اور اوکاڑہ کا رہائشی بارہ سالہ محمد حسین زخمی ہونیوالوں میں شامل ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں