تحصیل لاوہ کے علاقہ پچنند اے ٹی ایم میشن کی سہولت سے محروم عوام مطالبہ زور پکڑ ۔۔۔

0
156
piلاوہ( نمائندہ خصوصی )پچنند،عوام اے ٹی ایم مشین کی سہولت سے محروم،اے ٹی ایم مشین نصب کی جائے، عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا، تفصیلات کے مطابق پچنند کود تحصیل لاوہ میں کاروباری سطح پر مرکزی حیثیت حاصل ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں روپے کا کاروبارکیا جاتا ہے لیکن تاجروں کو پچنند میں کیش کی فوری دستیابی کے لیئے کوئی خاطر خواہ ذریعہ میسر نہیں ۔عرصہ دراز سے پچنند میں اے ٹی ایم مشین کی تنصیب شہریوں کی ضرورت بن چکی ہے لیکن تاحال بنک انتظامیہ سمیت اعلیٰ افسران اس طرف توجہ نہیں دے رہے۔اے ٹی ایم مشین نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے اور رقم کی بروقت فوری ضرورت کے لیئے 50کلو میٹر سے زائد فاصلہ طے کرکے رقم نکلوانے جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔پچنند میں واقع بنک میں اے ٹی ایم مشین جلد نصب کی جائے عوامی وسماجی ھلقوں کا اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں