’’تلہ گنگ ‘‘ تھوہا محرم خان اور پیڑہ فتحال پانچ ملزمان بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں

0
158
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) واپڈا حکام کے تھوہا محرم خان اور پیڑہ فتحال میں بڑے چھاپے ،پانچ ملزمان بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،لاکھوں کا جرمانہ عائد ،مقدمات بھی درج۔تفصیلات کے مطابق واپڈا حکام نے موضع تھوہا محرم خان میں چھاپے مارے جہاں بجلی چوری کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔پکڑے جانے والوں میں محمد اقبال جرمانہ 36ہزار،رفیع الدین جرمانہ ایک لاکھ 13ہزار،مشتاق حسین جرمانہ ،20ہزار،گوہر خان سکنائے تھوہا محرم خان جرمانہ 80ہزار753روپے اورعبدالرحمن ساکن پیڑہ فتحال جرمانہ ایک لاکھ 13ہزارجرمانہ شامل ہیں ۔مذکورہ ملزمان کیخلاف تھانہ صدر تلہ گنگ میں مقدمات بھی درج کرا دیئے گئے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں