لاوہ کے علاقہ ڈھرنال نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول کے بچوں کے درمیان عیس مقابلہ

0
129
drڈھرنال(نمائندہ خصوصی )نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول کے بچوں کے درمیان عیس مقابلہ، تفصیلات کے مطابق مورخہ 3 مئی 2016ء کو نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول کے بچوں کے درمیان ریس کا مقابلہ ڈھرنال میں منعقد کیا گیا جس میں یونین کونسل ڈھرنال اور یونین کونسل تھوہا محرم خان کے سکول کے بچوں نے حصہ لیا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔ سکندر حیات ضلع چکوال، طاہر عباس تلہ گنگ، شاہد یار لاوہ ،ویلفیئر آفیسر قاضی حفیظ علی ڈھرنال اور سپروائزر محمد طارق ڈھرنال نے کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ Pccسکندر حیات نے ریس کے بہترین انتظامات پر سکول کی انتظامیہ اور ٹیچرز کو مبارکباد دی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں