برکت میموریل ہائی سکول لنگاہ میں منعقد ہوگاپندہ فروری ۔۔۔۔

0
158
ck 1چکوال(نمائندہ خصوصی)لنگاہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ پندرہ مئی بروز اتوار برکت میموریل ہائی سکول لنگاہ میں منعقد ہوگا۔ السکندر خاندان اور عبداللہ میڈیکل کمپلیکس کے زیر اہتمام 54ویں فری میڈیکل کیمپ میں صبح سات بجے سے ایک بجے تک مریضوں کا طبی معائنہ کیا جائیگا اور انہیں ادویات دی جائیں گی۔ سینئر میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ، ماہر فزیشن تصور ظہور، ماہر امراض دل ڈاکٹر ماریہ شفق منیر، ماہر امراض بچگان ڈاکٹر عمارہ،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر مریم تسلیم، آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر نثار ملک، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹر خرم ،ڈاکٹر عبداللہ بن منیر اور دیگر سپیشلسٹ ڈاکٹر فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا طبی معائنہ کریں گے۔ اس موقع پر ادویات بھی فری دی جائیں گی۔کیمپ کے آرگنائزر ماسٹر بابرسعید ہونگے۔کیمپ کے بانی ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے چیک اپ کرانے کے لیے آنے والے مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح سات بجے لازمی طور پر برکت میموریل ہائی سکول پہنچ جائیں۔ علاوہ ازیں پرانے مریضوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا تمام ریکارڈ ہمراہ لائیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں