’’تلہ گنگ ‘‘کے علاقہ نوضع گٹال مرحوم کے ذمے ایک کروڑ سے زائد رقم ڈال دی

0
339
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)پو سٹل سروسزکے جوانسالہ ملازم حافظ غلام قادر جو کہ موضع گٹال میں تعینات تھے کی ہلاکت کا معمہ تو حل نہیں ہو سکا مگر محکمہ پوسٹل سروسز نے مرحوم کے ذمے ایک کروڑ سے زائد رقم ڈال دی۔ تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل حافظ غلام قادر اپنے گھر ڈھرنال میں مردہ پائے گئے۔ مرحوم ایک دن پہلے ہی حکومت کی طرف سے عمرہ ادا کر کے واپس آئے تھے۔ پولیس کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں مگرپوسٹل سروسزنے ایک نیا پینڈوربکس کھول دیا۔ محکمہ پوسٹل سروسز نے محکمہ مال کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے کہ مرحو م کی جائیداد فروخت نہ ہو نے دیجائے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے پوسٹل سروسز کے اس عمل کو کرپشن چھپانے کی کوشش قراردی ہے تا کہ مردہ شخص پر الزام لگا کر فائل بند کردیجائے۔ ان حلقوں نے اعلی حکام سے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی سے معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ داران کو کڑی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں