’’ چکوال‘‘اصل حقداروں کو ان کا حق ملے گاچوہدری عرفان حیدر کی میڈیا سے گفتگو

0
153
ck 2چکوال(نمائندہ خصوصی)چیئرمین یونین کونسل کریالہ چوہدری عرفان حیدر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نئے سرے سے سروے اور مستحقین کی فہرستوں کی تیاری کا اقدام احسن اقدام ہے۔ اس امر سے نہ صرف کرپشن کاخاتمہ ہوگا۔ بلکہ اصل حقداروں کو ان کا حق ملے گا۔ یونین کونسل کریالہ کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عرفان حیدر کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغازپیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کیاگیا اور اس وقت جو فہرستیں مرتب کی گئی تھیں ان میں صرف پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے جن میں زیادہ تر تعداد غیر مستحق لوگوں کی تھی۔ اس کے باوجود میاں نواز شریف نے جب اقتدار سنبھالا تو انہوں نے مستحقین کی مالی امداد کے لیے مذکورہ پروگرا م کو جاری رکھ کر یہ ثابت کیا کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں۔ انتقامی سیاست ان کا شیوہ نہیں۔ اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے دورہ چکوال کے موقع پر نئے سروے کا اعلان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ نواز شریف حکومت مستحق اور غریب لوگوں کا حق ان تک پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یونین کونسل کریالہ میں مستحقین کی بڑی تعداد موجود ہے جو نئے سروے میں شامل کی جائے گی اور انہیں ان کا حق پہنچایا جائیگا۔ چوہدری عرفان حیدر کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کریالہ کے دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اور وہ وقت دور نہیں جب یونین کونسل کریالہ میں بھی گیس کے چولہے جلیں گے۔ انہوں نے صوبائی وزیر تنویر اسلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک تنویر اسلم نے تینوں ادوار میں یونین کونسل کریالہ کے دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے دل کھول کر فنڈز دئیے۔ جس کی وجہ سے ترقیاتی کام مکمل کیے گئے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں