بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل میں بھی بھرپور حصہ لینگے سردار غلا م عباس ۔۔۔

0
104
03تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل میں بھی بھرپور حصہ لینگے اور ضلع چکوال کی پندرہ لاکھ عوام کی امنگوں کے مطابق سیاسی فیصلے کریں گے ۔اپنے گروپ کی سرکردہ شخصیات سے دوران خطاب اُنہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات اور ضلع و میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے الیکشن میں بھرپور نمائندگی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارو ں کو بروقت مکمل کرکے فنگشنل نہ کرنا عوام کیساتھ زیادتی ہے ، نچلی سطح پر مسائل کے حل کیلئے اداروں کو فی الفور فعال کیا جائے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں