تحصیل لاوہ کی گلیاں کھنڈرات میں تبدیل ہلکی پھلکی بارش بھی ۔۔۔

0
98
04تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) لاوہ کی مین گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ہلکی سی بارش اور نالیوں کے پانی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، سکول اوقات میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا، ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں عوامی مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ میں بڑی اور اہم گلیاں انتہائی خستہ حالی اور عدم توجہ کا شکار ہیں۔آئے روز موٹر سائیکل سواراور پیدل چلنے والے لوگ حادثات کا شکار ہونے لگے۔ سکول اوقات میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا یوں طلباء اور سٹاف سمیت دیگر سرکاری ملازمین ڈیوٹیوں سے لیٹ ہوجاتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے لاوہ کی چھوٹی بڑی گلیوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی پی او چکوال سے اپیل کی ہے کہ یہاں ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں جو سکول اوقات میں ہیوی ٹریفک کا بازار اور گلیوں میں داخلہ بند رکھیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں