چکوال کی کل27 مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں تیار ہونا شروع۔۔

0
87
02تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں ، مخصوص نشستوں کی لسٹوں کیلئے ترجیحی امیدواروں کے ناموں پر سیاسی جماعتوں ، گروپوں نے مشاورت شروع کردی ، تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل چکوال کی کل27 مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں تیار ہونا شروع ہوگئیں ، سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کے پاس امیدوار ہیں تاہم جس کو اکثریتی ممبران اسمبلی کی حمایت ہوگی وہ ہی کامیاب ہوگا ، سردار غلام عباس گروپ دوسرے نمبر پر مخصوص نشستیں حاصل کر سکے گا ، جبکہ پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کو ایک ، ایک دو نشستیں ملیں گی ، اسی طرح میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ، لاوہ ، میں بھی مخصوص نشستوں جن میں خواتین کی مخصوص نشستیں ، لیبر اور اقلیتی ممبران شامل ہیں کی ترجیحی فہرستوں کی دوبارہ تیاری کی جارہی ہے ، تاہم زیادہ تر وہی لوگ دوبارہ سامنے آئینگے جنہوں نے پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں ، چند میں ایک ردوبدل ممکن ہے ، تلہ گنگ لاوہ میں مسلم لیگ ق کو اکثریت حاصل ہے ۔ زیادہ ممبران بھی ان ہی کے منتخب ہوں گے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں