’’تلہ گنگ‘‘گیٹ وے انٹرنیشنل سیکنڈری سکول تلہ گنگ کا منفرد تعلیمی اعزاز ۔۔۔۔

0
80
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) گیٹ وے انٹرنیشنل سیکنڈری سکول تلہ گنگ کا منفرد تعلیمی اعزاز ، سکول ہذا کی پانچ طالبات کو پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ) کی طرف سے میٹرک 2015 کے سالانہ نتائج میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر ماہانہ سکالر شپ مقرر کیا گیا ہے واضح رہے کہ گیٹ وے انٹرنیشنل سیکنڈری سکول کی طالبات نے تحصیل لیول پر اول ، دوم ، اور سوم پوزیشنز حاصل کی ہیں اس کے علاوہ چکوال ٹیلنٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے ان ہونہار طالبات میں تحریم فاطمہ 1036، فرسٹ ، طوبی رؤف 1035دوم ، مدیحہ بتول 1033، سوم ، ایمن جواد 1016، علشبہ لاریب1010شامل ہیں ادارے کی اس کامیابی پر والدین نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں