حکومت پنجاب تعلیمی دعوے ٹھس بچیاں تتا تیل پانی پینے لگیں ۔۔۔۔

0
189
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) محکمہ تعلیم کی غربت،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دندہ شاہ بلاول میں طالبات گرم پانی پینے پر مجبور۔طالبات اور والدین سراپا احتجاج بن گئے،محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے ٹھنڈے پانی کا فی الفوربندوبست کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دندہ شاہ بلاول میں کلاس اول تا دہم تمام طالبات سخت گرمی کے اس موسم میں بھی گرم پانی پینے پر مجبور ہیں۔محکمہ تعلیم کی غربت سے واٹر کولر کی تنصیب تاحال ممکن نہ ہو سکی۔مقامی عوامی و سماجی حلقوں اور طالبات کے والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گرلز ہائی سکول دندہ میں واٹر کولر کی تنصیب جلد کی جائے تاکہ طالبات کو ٹھنڈا پانی میسر آسکے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں