’’لاوہ‘‘عالمی مجلس ختم نبوت تلہ گنگ اور لاوہ یونٹس کا ایک مشترکہ اجلاس۔۔۔۔

0
139
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)عالمی مجلس ختم نبوت تلہ گنگ اور لاوہ یونٹس کا ایک مشترکہ اجلاس ممبرمرکزی شوریٰ و امیر تلہ گنگ یونٹ مولانا عبیدالرحمان انور کے زیر صدارت عید گاہ مسجد میں منعقد ہوا اس اجلاس میں پچنند میں منعقد کی جانے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انعقادکے بارے میں مختلف امور پر غورکیا گیا ۔اس کے علاوہ جابہ وادی سون سکیسر میں ختم نبوت مسجد جو تعمیر کے آخری مراحل میں ہے کے افتتاح کے بارے میں مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ختم نبوت کی رکنیت سازی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس اجلاس میں مولانا عبید الرحمان انور ، مولانا قاری فضل محمود ،ملک خالد مسعود ایڈووکیٹ،مولانا محمد قاسم ٹہی ،مفتی اسد محمودامیر تحصیل لاوہ یونٹ ،قاری محمد زبیر،حاجی عبدلکریم،حاجی عبدالروف،محمد زاہد،چوہدری عبدالجبار،ڈاکٹر محبوب حسین،ملک محمد امتیاز،مفتی شاہد عقیل،مولانا محمد شریف،غلام مرتضیٰ،طارق محمود ،محمد یاسراور مولانا فیض الرحمان نے شرکت کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں