لاوہ کے علاقہ دندہ شاہ بلاول خونی چوک بن گیا ۔۔۔۔۔۔

0
852
07تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) دندہ شا ہ بلاول سکول چوک خونی چوک بن گیا ہ،2 قیمتی جا نو ں کا نذرانہ بھی عوا می نمائندوں کے ضمیر کونہ جھنجوڑ سکا ، مزید طلبا کی جا نوں کو خطرہ لاحق والدین سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطا بق تلہ گنگ میانوالی مین روڈپر گورنمٹ ہائر سکینڈری سکو ل دندہ شاہ بلاول ہے جس میں کوئی درجن بھر دیہات سے سینکڑو ں بچے روزانہ حصولِ تعلیم کے لیے پہنچتے ہیں لیکن ان معصوم بچوں کو روزانہ دن میں کئی مرتبہ تلہ گنگ میانوالی روڈکرا س کرنا پڑتا ہے جبکہ اسی روڈ پرسینکڑوں دیو قا مت گاڑیا ں تیز رفتاری سے دوڑ رہی ہوتی ہیں قبل ازیں 2 طلبااسی جگہ پر اپنی قیمتی جا نوں کا ضیاع کرچکے ہیں اور عوامی نمائندوں کے نو ٹس میں لایا گیا کہ ہر وقت بچو ں کی زندگیا ں خطرے میں رہتی ہیں لِہذااگر مزکو رہ جگہ پر اوور برج بنا دیا جائے تو بچو ں کی زندگیا ں محفوظ ہو سکتی ہیں۔ منتخب ممبران اسمبلی کی جانب سے قبل ازیں کئے گئے عوامی وعدے بھی ہوا میں اڑ گئے یا شاید مزید کسی حا دثہ کا انتظا ر کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجا ب اور وزیر اعظم پا کستا ن سے مطا لبہ کیا ہے کہ مذکو رہ جگہ پر فو ری طور پر( اوور برج )تعمیر کرنے کے احکا ما ت جا ری فر ما ئے جا ئیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں