’’تلہ گنگ ‘‘جمعیت علماء اسلام تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام عظمت قرآن مجید کانفرنس 18مئی ۔۔

0
186
02تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام عظمت قرآن مجید کانفرنس 18مئی بروز بدھ بعد از نماز مغرب جامع مسجد سیدنا حسنؓ تلہ گنگ میں منعقد ہوگی۔مسجد سیدنا حسنؓ کے متولی او رمدرسہ انوارالقرآن کے مہتمم قاری عطاء الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام عظم الشان عظمت قرآن مجید بسلسلہ دستار بندی 18مئی بروز بدھ بعد از نماز مغرب جامع مسجد سیدنا حسنؓ مدرسہ انوارالقرآن محلہ اشرف آباد( جھاٹلہ قبرستان سے بائی پاس کے طرف جاتے ہوئے )تلہ گنگ میں منعقد ہوگی۔جس میں سابق مدرس مسجد نبوی ﷺ مدینہ منورہ مولانا خلیل احمد سراج خصوصی خطاب کریں گے ۔صدرمدرس مدرسہ ظہور الاسلام قاری عزیز الحق کے زیر صدارت اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا عبیدالرحمن انور کے زیر نگرانی اور مولانا رب نواز جامعہ بیت السلام کے زیرسرپرستی منعقدہ اس کانفرنس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جے یو آئی تحصیل تلہ گنگ کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد سرانجام دیں گے ۔جبکہ ملک کے معروف نعت خواں مولانا فاروق معاویہ اور مولانا محمد امین بنیامین نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں