’’تلہ گنگ ‘‘کچی مٹی پر ہی کنکریٹ بھر کر عوام کی آنکھوں میں۔۔۔۔

0
171
04تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)گٹال،کھلوٹہ چوک تا ڈہوک اعتبار خان گرلز سکول تک تین ماہ قبل بننے والی کارپٹڈ سڑک گزشتہ ایک ماہ سے تباہ،ناقص میٹیریل استعمال کرکے ٹھیکیدار محمد صدیق کا عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دینے کا انوکھا کارنامہ،روڈ پر آنیوالے اخراجات اور روڈ کا معیار چیک کرکے ازسر نو تعمیر کرنے کا عوامی مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیلئے انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کئے ان کی تکمیل کرتے ہوئے کھلوٹہ چوک تا گرلز ہائی سکول ڈہوک اعتبار کارپٹڈ روڈ تعمیر ہوا جس میں انتہائی ناقص میٹیریل استعمال کرکے عوام کو بجائے ریلیف دینے کے الٹا الجھن کا شکار کیا۔روڈ میں انتہائی ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا اور روڈ کو صحیح طرح برابر اور پختہ کئے بغیر کچی مٹی پر ہی کنکریٹ بھر کر عوام کی آنکھوں میں جھول دھونک دی گئی۔عوامی و سماجی حلقوں نے مذکورہ روڈ کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں