لاوہ کے علاقہ پچنند عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ کا مشترکہ اجلاس۔۔۔

0
136

01تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تلہ گنگ اور لاوہ یونٹ کا مشترکہ اجلاس، سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس پچنند اکتوبر میں منعقد کرانے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ یونٹ کا مشترکہ اجلاس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا عبیدالرحمن انورکے زیرصدارت تلہ گنگ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مولانا عبید الرحمان انور ، قاری فضل محمودکاشف ،ملک خالد مسعود ایڈووکیٹ،مولانا محمد قاسم ٹہی ،مفتی اسد محمودامیر تحصیل لاوہ یونٹ ،قاری زبیراحمد،حاجی عبدالکریم،حاجی عبدالروف غلہ منڈی،ملک محمد زاہد،چوہدری عبدالجبار،ڈاکٹر محبوب حسین،ملک محمد امتیاز،مفتی شاہد عقیل،مولانا محمد شریف ،حاجی غلام مرتضیٰ،طارق محمود ،مفتی محمد آصف لاوہ،محمد یاسر،محمد حیات نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پچنند میں منعقد کی جانے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انعقادکے بارے میں مختلف امور پر غورکیا گیا ۔اس کے علاوہ جابہ وادی سون سکیسر میں ختم نبوت مسجد جو تعمیر کے آخری مراحل میں ہے کے افتتاح کے بارے میں مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ختم نبوت کی رکنیت سازی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عبیدالرحمن انور نے کہا کہ اسلام کی بنیاد عقیدہ ختم نبوت میں مضمر ہے۔ عشقِ رسول کا تقاضہ ہے کہ سب مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد میں پوری طرح شریک ہو جائیں۔تحفظ ختم نبوت کی پر امن جدوجہد ہمارا آئینی حق ہے تحفظ ختم نبوت کا پلیٹ فارم تما م مکاتب فکر کے لئے مضبوط ترین قدرمشترک ہے جب تک ہماری جان میں جان ہے ،جنا ب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی منصب نبوت کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس اکتوبر میں منعقد ہو گی۔جس میں حسب سابق ہزاروں فرزندانِ اسلام شرکت کریں گے اور تمام مکاتب فکر کے علماء دین و مذہبی رہنما خطاب کریں گے اور قادیانیوں کو دعوت اسلام دیں گے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں