ذوالفقار دولہہ کو خوش آمدید شہر کی صفائی کے علاوہ ضلع تلہ گنگ اور دیگر مسائل ۔۔۔۔

0
382
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے کہا ہے کہ تلہ گنگ شہر میں صفائی کے سنگین ترین مسائل سے نمٹنے کیلئے ذاتی خرچ پر لاہور سے مشینری منگوائی۔اس ضمن میں مختص کردہ اخراجات سے زیادہ بھی رقم خرچ کرنی پڑی تو کی جائے گی ۔شہر میں جاری صفائی مہم کا معائنہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔پانا مہ لیکس پر واویلا مچانے والے خود آف شور کمپنیوں کے بانی نکلے ۔عوام نے ان کا دوغلا پن دیکھ لیا ۔اب اُن کو چاہئے کہ حکومت کو عوام کی خدمت سے روکنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنا بند دیں۔اُنہوں نے اپنے دست راست ملک الطاف اعوان کو ہدایت کی کہ شہر میں جاری صفائی مہم کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے۔اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں